Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین نگراں وزیراعلٰی مقرر، گورنر نے منظوری دے دی

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ گلگت بلتستان کے چیف جج رہ چکے ہیں۔ (فائل فوٹو)
سابق جسٹس سید ارشد حسین شاہ خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلٰی مقرر ہو گئے ہیں۔ آج چھ بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
اتوار کو گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نامزد کردہ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی بطور نگراں وزیراعلٰی تقرری کی منظوری دی۔
پشاور سے اردو نیوز کے نامہ نگار کے مطابق سابق وزیراعلٰی محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان ایک ہی بیٹھک میں جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوا۔
جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے تجویز کیا تھا۔
سابق نگراں وزیراعلٰی اعظم خان کی کابینہ میں جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ قانون، اوقاف اور انسانی حقوق کے وزیر تھے۔
جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ وہ گلگت بلتستان کے چیف جج اور پشاور ہائی کورٹ کے جج بھی رہ چکے ہیں۔
سنیچر کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے نگراں وزیراعلٰی محمد اعظم خان وفات پا گئے تھے۔ 

شیئر: