منگل 14 نومبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 287 روپے 5 پیسے جبکہ قیمت فروخت 290 روپے رہی (فوٹو: سٹیٹ بینک ایکس)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287 روپے 87 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76 روپے 75 پیسے، اماراتی درہم 78 روپے 37 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 763 روپے 53 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 747 روپے 75 پیسے، کویتی دینار کی 932 روپے 16 پیسے جبکہ قطری ریال کی قیمت 78 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 287 روپے 5 پیسے جبکہ قیمت فروخت 290 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 76 روپے 3 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 79 روپے 55 پیسے اور قیمت فروخت 80 روپے 3 پیسے رہی۔