سعودی عرب: 7 دنوں میں کھانے پینے پر 1.8 ارب ریال خرچ کیے گئے: ساما
ایک ہفتے میں ملبوسات اور جوتوں پر 723.2 ملین ریال خرچ کیے گئے۔ (فوٹو الیوم)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ مملکت کے باشندوں نے 5 سے 11 نومبر کے دوران صرف کھانے پینے پر 1.8 ارب ریال خرچ کیے۔
اخبار 24 کے مطابق ’ساما‘ کی رپورٹ میں زندگی کے مختلف شعبوں کیے جانے والے اخراجات کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملبوسات اور جوتوں پر 723.2 ملین ریال، تعمیرات اور عمارتی سامان پر 352 ملین ریال، تعلیم پر 133.7 ملین ریال، الیکٹرانک اور برقی آلات پر 3.222 ملین ریال، پیٹرول اور ڈیزل پر 765.1 ملین ریال اور صحت پر 744.9 ملین ریال خرچ کیے۔
ساما کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران فرنیچر پر278 ملین ریال، ہوٹلوں پر 254.4 ملین ریال، زیورات پر 192.3 ملین ریال، عمومی اشیا پر 117.9 ملین ریال صرف کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف قسم کی خدمات پر 1.3 ارب ریال، تفریحات اور ثقافت پر 277.3 ملین ریال اور ریستورانوں اور قہوہ خانوں پر 1.7 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں