Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی باشندوں نے ایک ہفتے میں 8.2 ارب ریال خرچ کیے

سعودی سینٹرل بینک نے عوامی اخراجات کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں(فوٹو عرب نیوز)
سعودی باشندوں نے ایک ہفتے کے دوران 8.2 ارب ریال خرچ کیے ان میں سے 1.7 ارب ریال کھانے  پینے پر خرچ کیے گئے ہیں۔  
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب میں عوامی اخراجات کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
  ساما نے 11 سے 17 اپریل کے دوران تجارتی مراکز میں خرید و فروخت کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ جاری میں بتایا ہے کہ  ایک ہفتے کے دوران 81 ملین سودوں کے  ذریعے 8.2 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں سودوں کی تعداد میں 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 
اخبار 24 کے مطابق ساما نے بتایا کہ صارفین نے 1.7 ارب ریال کھانے پینے کی  اشیا پر خرچ کیے۔ ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں 760 ملین ریال خرچ کیے گئے البتہ اس سے پہلے والے ہفتے کے مقابلے میں ریستورانوں اور قہوہ خانوں پر خرچ کا تناسب کم رہا۔  
 ملبوسات اور جوتوں پر 693 ملین ریال، مختلف قسم کی خدمات اور اشیا پر 692 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
صحت کا شعبہ اخراجات کے حوالےسے 570 ملین ریال اور پٹرول سٹیشنوں پر 420 ملین ریال صرف کیے گئے ہیں ۔ٹرانسپورٹ پر 410 ملین ریال خرچ ہوئے ہیں۔

شیئر: