مدینہ میں ساھرسسٹم تباہ کرنے والا سعودی گرفتار
ساھرسسٹم سے ٹریفک خلاف ورزیاں خودکارطریقے سے ریکارڈ کی جاتی ہیں(فوٹو، ایکس)
مدینہ منورہ پولیس نے ساھر سسٹم کو نقصان پہنچانے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ ساھر کیمرہ توڑنے کے الزام میں ایک شہری کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے ساھر سسٹم استعمال کیا جارہا ہے۔
بعض افراد اس ڈر سے کہ کہیں ان کی خلاف ورزی ریکارڈ پر نہ آگئی ہو متعلقہ کیمرہ توڑ کر اس سے نجات کی کوشش کرتے ہیں۔