Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں ساھرسسٹم تباہ کرنے والے چار شہری گرفتار

ملزمان کو ادارہ پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں طائف میں پولیس نے ساھرسسٹم کو تباہ کرنے کے الزام میں چارسعودی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ ’طائف ریجن میں پولیس کواطلاع ملی تھی کہ ساھرسسٹم کو نامعلوم افراد نے تباہ کیا ہے‘۔ 
پولیس نے ساھرسسٹم کوتباہ کرنے والوں کی تلاش کےلیے متعلقہ ادارے کو مطلع کیا جنہوں نے ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ 
ملزمان کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد انہیں ادارہ پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے جہاں سے کیس عدالت میں بھیجاجائے گا۔   

شیئر: