Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ساھرسسٹم تباہ کرنے والا شہری گرفتار

سوشل میڈیا پروڈیووائرل کرنے والے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے ٹریفک حفاظتی سسٹم ’ساھر‘ کوتلف کرنے والے سعودی شہری کوگرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیاگیا۔
عاجل نیوز کے مطابق ریاض پولیس کوموصول ہونے والی وڈیو میں ایک شخص کوٹریفک سیکیورٹی سسٹم ’ساھر‘ کوتباہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس نے موصول ہونے والی وڈیو سائبرسیکیورٹی ادارے کودی جہاں سے ملزم کے بارے میں حاصل ہونے والی معلومات کے بنیاد پراسے حراست میں لیاگیا۔
ادارہ امن عامہ نے اس حوالے سے ٹوئٹرپروضاحت کی ہے کہ ملزم کوگرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اس فرد کے بارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جس نے وڈیو کوسوشل میڈیا پراپ لوڈ کیا۔ عوامی وڈیوز کوسوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنا سائبرکرائم میں شامل ہے۔

شیئر: