Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی سپریم کورٹ نے تارکین کی روانڈا منتقلی غیر قانونی قرار دیدی

فیصلے سے رشی سونک کی امیگریشن سے متعلق سکیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
برطانیہ میں موجود غیر قانونی تارکین کو سیاسی پناہ کے لیے روانڈا بھیجنے کی سکیم کو برطانوی سپریم کورٹ نے بدھ کے روز غیر قانونی قرار دے دیا۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق آئندہ سال برطانیہ میں متوقع انتخابات سے قبل وزیراعظم رشی سونک کے امیگریشن سے متعلق سکیم کو اس فیصلے سے بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
برطانیہ کی اعلی عدالت نے متفقہ طور پر پہلے فیصلے کے خلاف حکومت کی اپیل مسترد کر دی اور کہا کہ سیاسی پناہ تلاش کرنے والوں کو افریقی ملک روانڈا نہ بھیجا جائے کیونکہ اسے محفوظ  ملک نہیں سمجھا جا سکتا۔
سونک حکومت کی امیگریشن پالیسی میں روانڈا سکیم برطانیہ پہنچنے والے افراد کے لیے متعارف کرائی گئی تھی کیونکہ برطانیہ آئندہ  برس انتخابات کی تیاری کر رہا ہے۔
برطانیہ کے ساحلوں پر چھوٹی کشتیوں کے ذریعے پناہ گزینوں کی آمد پر کچھ ووٹروں میں تشویش پائی جاتی تھی۔

برطانیہ کی امیگریشن پالیسی میں روانڈا سکیم متعارف کرائی گئی تھی۔ فوٹو روئٹرز

عدالت کے صدر رابرٹ ریڈ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے میں شامل پانچ ججوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سیاسی پناہ کے لیے  آنے والے تارکین کو ان کے اصل ملک واپسی کے بجائے زبردستی روانڈا بھیجنا حقیقی خطرہ ہوگا۔
سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے یورپ سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ کے جنوبی ساحل پر بغیر اجازت اترنے والے تارکین کو روکنے کی سکیم کو بڑا دھچکا ہے۔

شیئر: