باحہ میں گاڑی اور ٹرک میں خوفناک حادثہ، ایک ہلاک
زخمی کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ (فوٹو سبق)
عقبہ باحہ شاہراہ پرگاڑی اور ٹرک میں ہولناک تصادم سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر، ٹریفک اور شہری دفاع کی ٹیموں نے حادثے کے متاثرین کو فوری طورپرطبی امداد فراہم کی۔
ہلال احمر نے حادثے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ باحہ کے عقبہ ملک فہد میں ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی 3 ٹیمیں جائے وقوعہ بھیج دی گئی تھیں۔ فیلڈ کمانڈر بھی ہمراہ تھا۔
جائے حادثہ پر معائنے سے پتہ چلا کہ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔ زخمی ہونے والے کو مرہم پٹی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے کی نعش بڑی مشکل سے گاڑی سے نکالا گیا کیونکہ وہ گاڑی میں بری طرح پھنس چکی تھی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں