لاپرواہی کے باعث حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو سزا ہوگی: پراسیکیوشن
جمعرات 16 نومبر 2023 5:12
قانون کے مطابق 4 برس قید اور2 لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے(فوٹو، ایکس)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ لاپرواہی اورقانون شکنی کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات کے ذمہ دارکو قید اورجرمانہ کی سزا دی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ اگر ٹریفک حادثے سے کسی کی موت واقع ہوجائے، متاثرہ شخص کے جسم کا کوئی عضو ناکارہ ہوجائے تو ایسی صورت میں لاپرواہی کے باعث حادثہ کے ذمہ دارکو سخت سزا دی جاتی ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے ٹریفک قانون کے تحت 4 برس قید اور دو لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی دونوں سزاؤں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔