Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 طبی اہلکاروں کے لیے پراسیکیوشن کی نئی ہدایات کیا ہیں؟

متعدی مرض میں مبتلا یا مجرمانہ کارروائی میں زخمی ہونے والوں کی فوری رپورٹ کی جائے
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ امورصحت کےاہلکاروں کے لیے لازمی ہے کہ ایسے مریض کو جو کسی مجرمانہ کارروائی میں زخمی ہوا ہو یا متعدی بیماری میں مبتلا ہو کے بارے میں فوری طورپرمتعلقہ حکام کو مطلع کیا جائے۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ  پراسیکیوشن کے ایکس اکاونٹ پرانتباہی نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں اس بات کی سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ قانون پرعمل کرنا ہرایک کے لیے ضروری ہے۔
پراسیکیوشن کا مزید کہنا تھا کہ امور صحت کے عملے کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔ مریضوں کو تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔
طبی اہلکارمریض کا معائنہ کرنے کے بعد اس بات کی تسلی کرلیں کہ وہ کسی قسم کی مجرمانہ کارروائی کے نتیجے میں تو زخمی ہوکرعلاج کے لیے نہیں آیا یا ایسا شخص جو کسی قسم کی  متعدی بیماری میں مبتلا ہو اسے درکارطبی خدمت فراہم کرنے کے بعد فوری طورپرمتعلقہ سیکیورٹی اورطبی ادارے کو اس کے بارے میں مطلع کیا جائے۔

شیئر: