اسلام آباد... وزیراعظم کے دوسرے صاحبزادے حسن نواز بھی جمعہ کی صبح پانا مہ کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے، ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کے مطابق حسن نواز نے طلب کردہ تمام ثبوت بھی پیش کئے۔حسن نواز جب جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے نعرے لگائے تاہم انہوں نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔ وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کو بھی چوتھی مرتبہ پیشی کا سمن جاری کردیاگیا۔ ا نہیں ہفتے کو طلب کیا گیا ہے۔ حسین نواز تین مرتبہ جے آئی ٹی میں پیش ہو چکے ہیں۔