مشرقی ریجن میں بری فوجی مشقیں ’رمایہ الخلیج العربی‘ ختم
جمعرات 16 نومبر 2023 18:26
مشترکہ بری مشقوں کو خلیج عرب کی نشانے بازی کا نام دیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شمالی ریجن کے علاقے حفر الباطن میں مشترکہ بری مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشترکہ بری مشقوں کو خلیج عرب کی نشانے بازی کا نام دیا گیا تھا۔
وزارت دفاع نے توجہ دلائی ہے کہ مشترکہ بری مشقوں کی اختتامی تقریب میں بری افواج کے کمانڈر فہد المطیر۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ماتحت بری افواج کے کمانڈر پیٹر فرینڈ اور کویتی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل محمد السویط شریک ہوئے۔