Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پاکستان فٹ بال میچ، اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے زیراہتمام تقریب

میچ کے بعد سعودی عرب کے پریس اتاشی نے تقریب کے شرکا کو تحائف دیے۔ فوٹو: سعودی سفارتخانہ
اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے زیرِاہتمام سعودی عرب اور پاکستانی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے فٹ بال میچ کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی۔
جاری کیے گئے بیان کے مطابق تقریب کا انعقاد سعودی عرب کے پریس اتاشی نے کیا۔
جمعرات کی شام منعقد کی گئی اس تقریب میں سعودی عرب کی قومی ٹیم کے اسلام آباد میں مقیم مداحوں اور پاکستان کی فٹ بال ٹیم کے سپورٹرز نے مل کر دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کا میچ دیکھا۔
دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان یہ میچ سعودی عرب کے شہر الاحسا کے الفتح کلب سٹیڈیم میں کھیلا گیا جو سپورٹس چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا۔
اس میچ میں سعودی عرب کی ٹیم نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔
میچ کے دوران دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے فٹ بال شائقین سکرین پر کھیل دیکھتے ہوئے خوب محظوظ ہوئے۔
میچ کے بعد سعودی عرب کے پریس اتاشی نے تقریب کے شرکا کو تحائف دیے۔

شیئر: