Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز: پاکستان کے خلاف فتح پر سعودی کھلاڑیوں کا مداحوں کا شکریہ

سچ یہ ہے کہ کوئی آسان اور مشکل میچ نہیں ہوتا: فیصل الغامدی
سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی فیصل الغامدی نے جمعرات کی شام سعودی عرب کے میدان پر ہونے والے میچ میں پاکستان کو 4-0 سے شکست دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔ 
فیفا ورلڈ کپ 2026 اور 2027 ایشین کپ (گروپ جی) کے لیے کوالیفائنگ کوالیفائر  راؤنڈ ٹو کا میچ الفتح کلب اسٹیڈیم، الاحساء میں کھیلا گیا تھا ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نوجوان کھلاڑی نے کہا: ’الاحساء میں ہمارے پیارے مداحوں کا شکریہ جو اس میچ میں ہمارے زبردست حامی تھے۔ سچ یہ ہے کہ کوئی آسان اور مشکل میچ نہیں ہوتا۔ آپ جیتنے کے لیے کھیلتے ہیں اور مخالف بھی۔‘
الغامدی کا کہنا تھا کہ ’ہم نے  شروع میں پہلا گول کرنے کے بعد تھوڑا مطمئن تھے ۔ہم نے مقابلہ چار سے جیت لیا، خدا کا شکر ہے۔‘

تجربہ کار کھلاڑیوں اور نوجوان ٹیلنٹ پر مشتمل ہے: معز فقیحی

دوسری جانب ایک اور سعودی کھلاڑی معز فقیحی نے کہا کہ  انہوں نے حکمت عملی کے حوالے سے کوچ مانسینی کی ہدایات پر عمل کیا۔
انہوں نے کہا: ’گرین شرٹس اب ایک نئے مرحلے سے گزر رہی ہیں، جو تجربہ کار کھلاڑیوں اور نوجوان ٹیلنٹ پر مشتمل ہے، اور انشا اللہ ہم اپنا اچھا کھیل جاری رکھیں گے اور آنے والے میچوں میں مثبت نتائج حاصل کریں گے۔‘

شیئر: