حیدرآباد دکن۔ ۔۔۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ چندر شیکھر راؤپر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے ان سے سوال کیا ہے کہ آیا یہ ریاست آپ کے ہی خاندان والوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے قائم کی گئی تھی۔ سنگا ریڈی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت 3برس میں بھی تلنگانہ عوام کے خوابوں کو پورا نہیں کرسکی۔ نہ تو ابتدا اچھی تھی اور نہ ہی وہ صحیح سمت میں گامزن ہے۔ ان کے خاندان والوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے راہول کا کہنا تھا کہ کیا طلبہ اور کسانوں نے تلنگانہ ریاست ’’ایک خاندان‘‘کیلئے قائم کی تھی۔ واضح رہے کہ چندرشیکھر کا بیٹا راما راؤ وزیر، ان کی بیٹی کویتا لوک سبھا کی رکن اوربھتیجہ ہریش راؤ وزیر ہے۔ راہول گاندھی نے سوال کیا کہ ریاست صرف چاروں افراد کیلئے بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ طلبہ ، نوجوانوں ، خواتین اور پسماندہ لوگوں کو ساتھ لیکر نہیں چل رہے۔