Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں فیس بھرنے کیلئے گردہ بیچنے پر تیار

آگرہ۔۔۔۔۔4بچوں کی ماں نے بچوں کی اسکول فیس جمع کرنے کیلئے گردہ بیچنے کی پیشکش کردی جس کے بعد لوگوں نے اس کی مدد کیلئے آگے آنا شروع کردیا۔متعدد لوگوں اور سماجی گروپوں نے بچوں کی اسکول فیس جمع کرانے کی پیشکش کی۔ خاتون آرتی شرما نے بتایا کہ ملک بھر سے لوگوں نے مجھے مدد کی پیشکش کی جس پر میں ان سب کی شکر گزار ہوں۔ ایک خاتون پروفیسر نے مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیچر ہونے کے ناتے اگر میں نے ان بچوں کی مدد نہ کی تو بڑا گناہ ہوگا۔ میں ان کے تعلیمی اخراجات پورے کرونگی۔ ممبئی سے ایک ممتاز سماجی کارکن نے بھی فیس بھرنے کا اعلان کیا۔ ہریانہ حکومت کے اعلیٰ افسر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر متاثرہ خاندان کی مدد کرنے کا اعلان کیا۔

شیئر: