Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ سے اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی سربراہ کی ملاقات

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے پیر کو وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نتالیہ گرمن کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، وزارت کے انڈر سیکرٹری برائے سکیورٹی امور محمد بن مھنا المھنا اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ امور اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے ریاض میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق نے ملاقات کی۔
سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے امور کے علاوہ انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے حوالے سے مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں یورپی یونین کے سفیر کرسٹوف ورنو بھی موجود تھے۔

شیئر: