Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این بی سی رپورٹر کا مودی سے ناقابل یقین سوال

ماسکو۔۔۔۔۔نیشنل براڈ کاسٹنگ کمپنی کی خاتون رپورٹر نے وزیر اعظم مودی سے ایک ناقابل یقین سوال پوچھ لیا جس کا آج کل سوشل میڈیا پر بڑا چرچا ہے اور لوگ اسے اس رپورٹر کی کم معلومات کا شاخسانہ قراردے رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی سینٹ پیٹرس برگ میں روس کے صدر پوٹین کی سرکاری ضیافت میں شریک تھے کہ رپورٹر نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا مودی صاحب آپ ٹویٹر پر سرگرم ہیں؟ ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رپورٹر میگن کیلی نے وزیر اعظم مودی اور پوٹین سے بات چیت کی اپنی ایک تصویر بھی ٹویٹر پر جاری کردی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے مسکراکر یہ سوال ٹال دیا تاہم ٹویٹر پر اس رپورٹر کی کم عقلی کا مضحکہ اڑایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی شروع سے ہی ٹویٹر پر سرگرم ہیں اور اپنی بات عوام تک پہنچانے کیلئے ٹویٹر کاخوب استعمال کرتے ہیں۔

شیئر: