Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹی وی کی 58 سالہ کہانی، قیام سے اب تک 

7 جولائی  1965  کو ریاض اور جدہ سے پہلی بار سعودی چینل شروع کیا گیا(فوٹو، ایکس)
سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی (ایس بی اے) نے 21 نومبر 2023 کو ٹی وی کا بین الاقوامی دن منایا۔ عالمی سطح پر21، 22 نومبر 1996 کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پہلے بین الاقوامی ٹی وی فورم کی یاد تازہ کرنے کے لیے ہرسال21 نومبر کو ٹی وی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘  کے مطابق  ایس بی اے کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد الحارثی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے سفر میں ٹی وی کے اہم کردار کا عملی اعتراف ہے۔ 
حال ہی میں ٹی وی کا اندرونی بنیادی ڈھانچہ ازسرنو ترتیب دیا گیا ہے۔ سعودی ٹی وی 8 سے زیادہ چینلز اور ایک سو سے زیادہ سوشل اکاؤنٹس نیز ڈیجیٹل پورٹل اور شاھد پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت کے ذریعے ابلاغی پیغام انجام دے رہا ہے۔ 

سعودی ٹی وی 8 سے زیادہ چینلز اور سو سے زیادہ سوشل اکاؤنٹس ہیں (فوٹو، ایکس)

سعودی عرب نے 7 جولائی 1965 کو ریاض اور جدہ سے پہلی بار سعودی چینل کے نام سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات کا آغاز کیا۔ ابتدا میں سعودی ٹی وی رات 8 بجے کے بعد اپنی نشریات کا اختتام کر دیتا تھا۔ 
سعودی ٹی وی نے 1976 میں عید الفطر کے موقع پر فرانس کے تعاون اور ’سیکام تھری بی‘ سسٹم کے ذریعے رنگین نشریات کا آغاز کیا۔ 
سعودی ٹی وی نے 1972 میں پہلی بار مصنوعی سیاروں کے ذریعے دنیا بھر میں موجود 700 ملین مسلمانوں کے لیے مشاعر مقدسہ سے حج مناظر براہ راست  کوریج پیش کی۔ 

شیئر: