Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'پاکستانی کارکنوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے پر سعودی قیادت کی تعریف'

ریاض میں پاکستان کے نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی سمندر پار پاکستانیز جواد سہراب ملک نے سعودی عرب کے وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی ڈاکٹرعبداللہ ناصر ابوثنین اور نائب وزیر عدنان عبداللہ النعیم سے ملاقات کی۔  
ملاقات میں پاکستان سے انسانی وسائل کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے فوری ترسیل پر تبادلہ خیال کیا۔  
معاون خصوصی نے تقریباً 30 لاکھ پاکستانی کارکنوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے پر سعودی قیادت کی تعریف کی۔  
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا ۔  
پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمدات بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
معاون خصوصی نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے پاکستانی کارکنوں کی ہنر مندی کو ترجیح دی ہے۔ سعودی عرب میں مزید ہنر مند افرادی قوت بھیجنا چاہتے ہیں اور انسانی سرمائے کی ترقی کے لیے سعودی تکامل کو پاکستان میں مذید ٹیسٹنگ اور تربیتی مراکز کھولنے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ  پاکستان سے سعودی عرب افرادی قوت کی برآمد میں تیزی لانے کے لیے یہ دورہ  پاکستان کی قومی مہم میں انتہائی نتیجہ خیز رہا۔ 

' سعودی تکامل کو پاکستان میں مذید ٹیسٹنگ اور تربیتی مراکز کھولنے کی دعوت دی '

انہوں نے پاکستان میں ایک آزاد ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن کمپنی کے طور پر کام کرنے کے لیے تکامل کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔ مذید یہ کہ ٹی وی ٹی سی پاکستان میں تربیتی اقدامات کے لیے بھی تعاون کر سکتا ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ نوٹک اور ٹی وی ٹی سی بہت جلد ایم او یو پر دستخط کریں گے۔ 
سعودی عرب کے وزیر انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے معاون خصوصی کی پیشکش کی تعریف کی اور تکامل کو ہدایت دی کہ وہ معاون خصوصی کی طرف سے دی گئی تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے طریقے تلاش کرے۔ 
دونوں فریقوں نے پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت کی برآمد میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا۔  
 معاون خصوصی جواد سہراب ملک کے ساتھ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر جناب احمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل بی ای او ای، جناب اکرم خواجہ، جناب معظم علی ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور جناب سہیل بابر وڑائچ، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی بھی موجود تھے۔

شیئر: