سعودی عرب میں آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟
’نجران، جازان اور عسیر میں ہلکی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور الباحہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہوا اور گرد وغبار رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’نجران، جازان اور عسیر میں ہلکی بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں ہوا کی رفتار 25 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی جس کے باعث ایک سے ڈیڑھ میٹر اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’جبکہ خلیج عرب کے سمندر میں 40 کلو میٹر تک فی گھنٹہ ہوا کی رفتار ہوگی جبکہ دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھنے کا امکان ہے‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’موسمی نقشوں کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ حائل، قصیم اور مکہ مکرمہ کے جنوب مشرق میں بادل چھائے ہوئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بادلوں کا رخ ریاض کے شمال مغرب اور مشرقی ریجن کے شمال کی طرف ہے‘۔