2024 کے دوران 290 ملین ڈلیوری آرڈر کئے گئے
’سب سے زیادہ ڈلیوری آرڈر ریاض میں ہوئے ہیں جن کی شرح 45.3 فیصد ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ 2024 کے دوران 290 ملین ڈلیوری آڈر کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ ڈلیوری آرڈر ریاض میں ہوئے ہیں جن کی شرح 45.3 فیصد ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ڈلیوری آرڈر مکہ مکرمہ ریجن میں ہوئے ہیں جن کی شرح 22.7 فیصد ہے‘۔
’تیسرے نمبر پر مشرقی ریجن ہے جہاں 15 فیصد ڈلیوری آرڈر ہوئے ہیں‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سمارٹ ایپ اور آن لائن شاپنگ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی ضرورت بن گیا ہے‘۔
اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں 50 سے زیادہ کمپنیاں ڈلیوری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔