Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو عمرے کے لیے سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا

خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کو عمرے پر سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ہے۔
بدھ کو پشاور ایئرپورٹ سے جاری کیے جانے والے ویڈیو پیغام میں شوکت یوسفزئی بتا رہے ہیں کہ ’مجھے واپس بھیج دیا گیا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’سب کچھ کلیئر ہو گیا تھا اور ایف آئی اے نے بھی کلیئر کر دیا تھا مگر اب کہا گیا ہے کہ آپ آف لوڈ ہو جائیں۔‘
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ہے نہ ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہے۔ 
’عمرے پہ جا رہا ہوں، چھ سات روز کے لیے لیکن وہ نہیں چھوڑ رہے اور کہتے ہیں کہ آپ نہیں جا سکتے۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’بورڈنگ کارڈ بھی لے لیا، اللہ خیر کرے۔‘
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ انہوں نے کبھی فوج کے خلاف بات کی اور نہ ہی اداروں کے خلاف کچھ کہا ہے۔ ’صاف سھتری سیاست کی ہے کبھی دو نمبر سیاست نہیں کی اور نہ کبھی ایسے جھنجھٹ میں پڑا ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ روز میں نے پوچھا تھا، ایف آئی آر نہیں ہے، ای سی ایل میں نام نہیں تھا اسی لیے کلیئرینس ملی تھی۔‘

شیئر: