Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ربع الخالی صحرا میں شترمرغ کے انڈے، کہاں سے آئے؟

سوشل میڈیا پر شترمرغ کے انڈوں پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
دنیا میں مشہور سعودی عرب کے ریگستان ’الربع الخالی‘ میں سامنے آنے والے شترمرغ کے انڈوں کی موجودگی نے لوگوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ 
مزمز ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ افراد الربع  الخالی صحرا میں شترمرغ کے انڈے اٹھائے ہوئے ہیں۔ 
سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان شترمرغ اور اس کے انڈوں کے بارے میں بحث چھڑ گئی ہے۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ وڈیو دھوکا ہے جبکہ کچھ اس سے ہٹ کربات کررہے ہیں۔ 
اس حوالے سے ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’جزیرہ نمائےعرب اس قسم کے نوادر سے خالی نہیں۔ یہاں بہت سے معدوم جانوروں کی ہڈیاں اور ڈھانچے وقتا فوقتا ملتے رہتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ شتر مرغ کے انڈے الربع الخالی میں جس جگہ دریافت ہوئے ہیں اس کے بارے میں متعلقہ ادارے کو مطلع کردیا جائے‘۔  
ایک اور صارف نے تحریر کیا ہے کہ ’میں ماحولیات کی ماہر ہوں عرب نسل کے شترمرغ جزیرہ عرب سے معدوم ہوچکے ہیں۔ یہاں ان دنوں جو شترمرغ پائے جاتے ہیں وہ افریقہ سے درآمد کیے گئے ہیں۔ محفوظ قومی جنگلات میں جو شتر مرغ دیکھنے میں آتے  ہیں وہ افریقی ہیں نہ کہ عرب نسل کے۔ لہذا  ذہن یہی کہتا ہے کہ الربع الخالی میں جو انڈے ملے ہیں وہ عرب نسل کے شترمرغ کے نہیں بلکہ افریقی نسل کے شتر مرغ کے ہوں گے تاہم ریسرچ کے بعد حقیقت سامنے آسکتی ہے‘۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: