Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں کل بارش کا امکان، جمعے تک کونسے علاقے متاثر رہیں گے؟

ریاض اور تبوک ریجنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مکہ ریجن میں کل بروز جمعرات سے بارش کا امکان ہے۔
ریجن کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض جگہوں پرگرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی۔
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے بدھ کو جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ جمعے تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کی زد میں رہیں گے ۔ 
جاری رپورٹ کے مطابق  جمعرات کو مکہ مکرمہ شہر، جدہ، جموم، بحرہ، رابغ خلیص، اللیث اور قنفذہ میں بارش کا قوی امکان ہے۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے تک مملکت کے دیگر علاقے جن میں ریاض، رماح، حریملا، الدرعیہ، ضرما اور تبوک ریجن میں  بھی بارش کا امکان ہے۔ 
دریں اثنا اس حوالے سے شہری دفاع نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیرضروری طورپرہائی ویز پرسفر نہ کریں۔ 
سفرکرنا ضروری ہوتو اس صورت میں گاڑی کا معائنہ کرلیں تاکہ راستے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ہائی ویے پرسفر سے قبل احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں(فوٹو، ایس پی اے)

اس ضمن میں ٹریفک پولیس نے ہائی ویزے پرسفر کرنے والوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ہلکی بارش کے دوران سڑک پرپھسلن زیادہ ہوجاتی ہے اس صورت میں گاڑی کی رفتار کم رکھی جائے علاوہ ازیں ونڈ شیلڈ کے وائپرز خراب ہونے کی صورت میں انہیں تبدیل کرانا بھی ضروری ہوتا ہے کیونکہ بارش میں اگروائپرز کام نہ کریں تو ڈرائیونگ کافی دشوار ہوجاتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: