جدہ میں بارش کے پانی کی نکاسی کا منصوبہ
نکاسی آب کے منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے(فوٹو، ایس پی اے)
جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی کا کہنا ہے کہ جدہ شہر کا 24 فیصد علاقہ بارش کے پانی کی نکاسی کےلیے مکمل طورپرتیارہے۔ دیگر علاقوں میں تیزی سے کام جاری ہے۔
سبق نیوز کے مطابق البقمی نے سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ برساتی پانی کی نکاسی کےلیے بڑے پیمانے پرکام جاری ہے۔
نکاسی آب منصوبے کا مقصد سڑکوں اورانڈرپاسزمیں پانی کی فوری نکاسی ہے تاکہ کسی بھی طرح سے بارش کا پانی جمع نہ ہوسکے۔
ترجمان میونسپلٹی نے مزید کہا کہ نکاسی آب کا منصوبہ پورے شہر کےلیے مرتب کیا گیا ہے جس کی تکیمل کے بعد موسم برسات میں پانی جمع ہونے کی شکایت کا ازالہ ہوگا۔
واضح رہے جدہ میں موسم برسات میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس حوالے سے بلدیہ کی جانب سے وسیع پیمانے پرشہر میں نکاسی آب کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن پرتیزی سے کام جاری ہے۔