Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص زخمی

’آتشزدگی کے باعث ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ریاض کے ایک محلے میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا‘۔
’ تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے جبکہ رہائشی عمارت میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں میں آگ بجھانے کا سلینڈر رکھا کریں نیز دھویں کی اطلاع دینے والے آلات ضرور نصب کریں۔

شیئر: