Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں گاڑیوں کی سب سے بڑی نمائش

’خطے کی سب سے بڑی نمائش میں دنیا بھر سے 50 سے زیادہ کمپنیاں شریک ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض سیزن 2023 کے تحت گاڑیوں کی سب سے بڑی نمائش منعقد ہونے جارہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گاڑیوں کی نمائش 5 دسمبر سے 9 دسمبر تک رہے گی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یہ سعودی عرب، خلیجی ممالک اور خطے کی سب سے بڑی نمائش ہوگی جس میں دنیا بھر سے 50 سے زیادہ کمپنیاں شریک ہیں‘۔
’مختلف کمپنیاں اپنی نئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کی نمائش کے علاوہ اس شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے متعارف کرائیں گی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا شوق رکھنے والے ہزاروں افراد نمائش دیکھنے آئیں گے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نمائش کے تحت کمپنیاں اپنی نئی گاڑیوں کو تجربہ بھی کرائیں گے نیز نمائش کے تحت دیگر مختلف تفریحی پروگرام بھی منعقد ہوں گے‘۔
 

شیئر: