ممبئی ..... سعودی عرب نے ہندوستانی دفتر خارجہ کی وضاحت پر ہندوستانی سرمایہ کار نیازاحمد کو رہا کر دیا۔ 4،5دن کے اندر اندر وطن واپس چلا جائے گا ۔ عمرہ ادا کر کے ہندوستان واپس ہو گا ۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے یہ اطلاع دےتے ہوئے واضح کیا کہ 41سالہ نیا ز احمد کو 20 اپریل 2017ءکو جدہ ائیرپورٹ پر اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب وہ 32ہندوستانی معتمرین کے کاروان کے ہمراہ عمرہ ویزے پر ارض مقدس پہنچا تھا۔ دراصل سعودی حکام کو ہندوستانی شہری نیاز احمد کی تلاش تھی اور گرفتار کیا جانیوالے نیاز احمد کا نام مطلوب نیاز احمد کی تاریخ و سال پیدائش ایک ہی تھی ۔ مماثلت کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ دونوں میں فرق یہ نکلا کہ مطلوب کا تعلق بنگلور سے تھاجبکہ گرفتار کئے جانےوالے کا مسکن تمکور پایا گیا۔ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے متاثرہ شخص کے اہل خانہ کی درخواست پر سعودی عرب سے رہائی کی درخواست کی تھی ۔