Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے دورے پر موجود امامِ کعبہ کے اعزاز میں عشائیہ

عشائیے کا اہتمام اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
سعودی سفارت خانے کے مطابق عشائیے کا اہتمام اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر کی رہائش گاہ پر بدھ کو کیا گیا تھا۔
عشائیے میں دیوانِ ملکی کے مشیر شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید اور پاکستان کے سرکاری دورے پر موجود وفد کے دیگر ارکان بھی شریک تھے۔
بعدازاں امام کعبہ نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں غزہ کی صورت حال پر خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’غزہ میں نہتے شہریوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔‘
’غزہ میں انسانی حقوق کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ دین اسلام میں انسانی جان کا قتل حرام ہے۔‘
امام کعبہ کا کہنا تھا کہ ’بین الاقوامی طاقتیں انسانی جانوں کی حُرمت کا خیال رکھیں اور غزہ میں جرائم کو رکوائیں۔‘
’انسانی جان کی حرمت پر اسلام میں خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ شریعت اسلامی میں دین اور انسانی جان کی عقیدہ کی تفریق کے بغیر خاص اہمیت ہے۔‘

شیئر: