جدہ.... امسال عمرہ موسم کے آغازسے لیکر جمعرات کی شب تک 70لاکھ سے زیادہ معتمر جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ارض مقدس پہنچے اور انکی کثیر تعداد یہاں سے اپنے اپنے وطن واپس چلی گئی۔ ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ عمرہ موسم کے آغاز سے لیکر جمعرات کی شب تک 73لاکھ سے زیادہ معتمر ایئرپورٹ سے سفر کرچکے ہیں۔ آنے والوں کی تعداد 3602296 جبکہ واپس جانے والوں کی تعداد 3378455ریکاڈ کی گئی۔