Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشباب ویمنز فٹبال ٹیم کا سوئس ڈرنک برانڈ سے سپانسرشپ معاہدہ

اس طرح کی سپانسر شپ سے مملکت میں ویمنز فٹ بال کا مستقبل روشن ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے الشباب فٹبال کلب نے 2023 سے 2024 سعودی ویمنز پریمیئر لیگ سیزن کے بقیہ میچوں کی سپاسنر شپ کے لیے سوئس سپورٹس ڈرنک کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن میں خواتین کے فٹ بال ڈیپارٹمنٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہزادی ریم بنت عبداللہ بن مسعد اور ڈرنک کمپنی ’کا ایکس‘  کے سی ای او پیڈرو شمٹ نے اتوار کو معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس موقع پر شہزادی ریم نے بتایا ہے کہ میرے خیال میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر سپانسر شپ لانا بہت ضروری ہے۔
مملکت میں خواتین کی فٹ بال کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی خواتین کھلاڑیوں کو سعودی عرب میں  آنے اور کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
پیڈرو شمٹ نے کہا ہے کہ الشباب فٹبال کلب مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (مینا)  کے خطے میں پہلا کلب ہے جس نے سوئس ڈرنک کمپنی کے ساتھ سپانسرشپ معاہدہ کیا ہے۔
کا ایکس ریکوری ڈرنک کو سپورٹس کے شعبے میں صف اول کی ڈرنکس کمپنیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو کھلاڑیوں کی تھک دور کرنے کے لیے آزمائشی فارمولے کا استعمال کرتی ہے۔
پیڈرو شمٹ نے بتایا کہ یہ انرجی ڈرنک اصل میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں بھی جسمانی بحالی تیز کرتا ہے، کھلاڑیوں کی صحت یابی بہتر بناتا ہے۔
تربیتی سیشنز میں تھک کر نڈھال ہونے کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔

  ریکوری ڈرنک کھلاڑیوں کی تھک دور کرنے کے فارمولے پر کام کرتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

شہزادی ریم نے  واضح کیا کہ اس طرح کی سپانسر شپ اور حکومتی تعاون سے مملکت میں ویمنز فٹ بال کا مستقبل روشن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم خواتین فٹ بال کو ترقی دے رہے ہیں،کچھ لوگ کا خیال ہے کہ ابھی یہ ہمارا آغاز ہے۔
مجھے لگتا ہے کہ جس رفتار سے ہم جا رہے ہیں اور وزارت کھیل سے جو تعاون مل رہا ہے اس سے ہمیں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

شیئر: