سعودی نوجوان نے بارش کے دوران روسی سیاحوں کی کیسے مدد کی؟
روسی سیاح ابوظبی سے العلا کا سفر پیدل کررہے ہیں ( فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
سعودی نوجوان عبدالعزیز الثنیان نے بارش کے دوران روسی سیاحوں کی میزبانی کی۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی نوجوان نے کہا کہ’ وہ الشرقیہ ریجن میں ملازم ہے۔ چھٹی پر اپنے گھر والوں سے ملنے کے لیے جارہا تھا کہ رفحا کشمنری میں موسلا دھار بارش کا سامنا کرنا پڑا‘۔
’سفر کے دوران سڑک پر دو روسی سیاح نظر آئے انہوں نے مجھے دیکھ کر رفحا پہنچانے کی درخواست کی۔ وہ دونوں ابوظبی سے العلا کا سفر پیدل کررہے ہیں‘۔
سعودی نوجوان نے بتایا ’روسی سیاحوں کی کیمپ میں میزبانی کی اور ڈنر دیا۔ دونوں نے کیمپ میں رات کو قیام کیا‘۔
عبدالعزیز الثنیان نے بتایا کہ’ روسی سیاحوں کو کیمپ میں میزبانی کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ وہ موسم کی خرابی کے باعث العلا کا سفر مکمل نہیں کرسکے تھے‘۔
روسی سیاح رومان کا کہنا تھا ’اپنے دوست مارک کے ہمراہ سلوی، دمام، الجبیل اور الخفجی کی سیاحت کرچکا ہوں۔ یہاں سے حائل اور العلا جانے کا پروگرام ہے‘۔