Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس اقوام متحدہ کے تحت عالمی سیاحتی تنظیم میں شامل

تنظیم میں شامل ہونے والی مشرق وسطی اور سعودی عرب کی پہلی فضائی کمپنی ہے( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کی فضائی کمپنی فلائی ناس اقوام متحدہ کے زیرانتظام عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ٹی او ڈبلیو) میں شامل ہوگئی۔
فلائی ناس مشرق وسطی اور سعودی عرب کی پہلی فضائی کمپنی ہے جس نے عالمی سیاحتی تنظیم میں شمولیت کی ہے۔ 
عاجل ویب کے مطابق عالمی تنظیم سیاحت میں 500 غیر سرکاری تنظیمیں اور تعلیمی و ریسرچ ادارے اور کمپنیاں شامل ہیں۔ 
فلائی ناس بحیثیت انتساب عالمی سیاحتی تنظیم کے رکن کی حیثیت سے بین الاقوامی فضائی کمپنی  کے طور پر اپنی کارکردگی نمایاں کرسکتی ہے۔ اسے معلومات کے تبادلے کا موقع حاصل ہوگا۔
پائیدارعالمی سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے مزید اقدامات  کی سہولت ملےگی۔ 
فلائی ناس سکائی ٹریکس تنظیم کے تجزیے کے مطابق دنیا بھر میں پانچ بہترین کمرشل فضائی کمپنیوں میں شامل ہے۔ کسی بھی فضائی کمپنی کی کارکردگی کو جانچنے کا یہ اہم ترین  عالمی معیار ہے۔ 
فلائی ناس کے  سی ای او بندر المھنا کا کہنا ہے ’ عالمی سیاحتی تنظیم میں شمولیت سے فلائی ناس کو دنیا کی چوتھی بہترین کمرشل فضائی کمپنی کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کا موقع ملے گا‘۔ 

شیئر: