Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت بلوچستان میں ایک ہزار سے زیادہ ونٹر بیگ تقسیم

مرکز نے مغربی افغانستان میں 600 فوڈ باسکٹ تقسیم کی ہیں۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی پاکستان سمیت کئی ممالک میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے پاکستان میں ایک ہزار 100 ونٹر بیگ اور مغربی افغانستان میں 600 فوڈ باسکٹ تقسیم کی ہیں۔
اردن میں شامی پناہ گزینوں کو گرم ملبوسات خریدنے کےلیے واؤچرز تقسیم کیے گئے جبکہ یمن میں دو رضاکارانہ طبی منصوبوں کا آغاز ہوا ہے۔ 
سعودی امدادی ایجنسی نے بلوچستان میں قلات اور سوراب کے علاقوں میں سات ہزار 700  خاندانوں میں سردی بچاؤ کا سامان تقسیم کیا۔
ان افراد کا تعلق سیلاب زدہ اور سردی سے متاثرہ علاقوں سے تھا۔ 
شاہ سلمان مرکز پاکستان میں 2024-2023 امدادی پروگرام کا دوسرا مرحلہ نافذ کر رہا ہے۔ 
مرکز کا کہنا ہے مغربی افغانستان کے صوبے ہرات زندہ جان ضلع میں امدادی سامان تقسیم  کیا گیا جس سے 600 خاندانوں کے تین ہزار300 افراد کو فائدہ ہوا۔ 
 اردن میں شامی پناہ گزینوں کو الکرک اور طفیلہ کمشنریوں میں منظور شدہ تجارتی مرکز سے اپنی پسند کے گرم ملبوسات خریدنے کےلیے واوچرز دیے گئے۔
اس سکیم سے 248 خاندانوں کے ایک ہزار600 افراد کو فائدہ پہنچا۔ ا
شاہ سلمان مرکز اردن میں ’2023 کنف‘ پروگرام چلا رہا ہے اس کے تحت شامی پناہ گزینوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے گرم ملبوسات کے واؤچرز دیے جا رہے ہیں۔ 
 یمنی کمشنری حضرموت کے المکلا ضلع میں بچوں کی ہڈیوں کے آپریشن کا رضاکارانہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے جو دو دسمبر 2023 تک جاری رہے گا۔
 مرکز نے یمن کی ایک اور کمشنری ارخبیل سقطری میں بچوں کے آپریشن کے لیے رضاکارانہ طبی منصوبہ شروع کیا۔ 

شیئر: