Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے ڈاکٹر الربیعہ کا مصری ہلال الاحمر کا دورہ

ڈاکٹرالربیعہ کےساتھ مصر میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ نقلی بھی موجود تھے(فوٹو، ایس پی اے)
ایوان شاہی کے مشیراورکنگ سلمان ریلیف سینٹر کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے العریش میں مصری ہلال الاحمر سینٹر کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کے ہمراہ مصر میں متعین سعودی عرب کے سفیر اسامہ نقلی بھی تھے۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران اعلی نے سینٹر کی جانب سے غزہ متاثرین کےلیے ارسال کی جانے والی امدادی اشیا کا جائزہ لیا تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جاسکے کہ امدادی اشیا کو درست طریقے سے اسٹور کیا گیا ہے۔
ڈاکر الربیعہ نے مصری ہلال الاحمر کے العریش شہر میں قائم سینٹر میں اسٹور کی گئی اشیا پراطمینان کا اظہار کیا۔ سعودی عرب کی جانب سے غزہ متاثرین کےلیے فضائی اورسمندری راستوں سے امدادی اشیا مصر کے شہر العریش پہنچائی گئیں جہاں سے ان اشیا کو ٹرالرز کے ذریعے غزہ پٹی کی رفح کراسنگ کے ذریعے متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔

شیئر: