Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی پاکستان اورافغانستان کے لیے امدادی مہم

امدادی سامان سے مجموعی طورپر13 ہزار افراد مستفیض ہوئے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے  پاکستان کے  سیلاب زدہ اور سردی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان خصوصا سردی سے بچاؤ کے سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے بلوچستان کے  قلات اور سوراب علاقوں میں متاثرین میں  1205 ونٹر بیگ تقسیم کیے گئے۔ جن سے سیلاب زدہ اور سردی سے متاثرہ انتہائی ضرورت مند خاندانوں کے  8435 افراد کو فائدہ ہوا۔ 
شاہ سلمان مرکز نے مذکورہ سامان 2024-2023 امدادی پروگرام کے تحت تقسیم کیا ہے۔ 
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز نے مغربی افغانستان کے صوبے ہرات کے ضلع انجیل میں 800 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جن سے 4800 افراد مستفیض ہوئے۔ 

 موسم سرما کے حوالے سے سامان تقسیم کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز ہرات میں زلزلہ متاثرین کو غذائی اشیا کی فراہمی کے بڑے منصوبے پر ایک عرصے سے کام کررہا ہے۔ یہ کام اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے تعاون سے انجام دیا جارہا ہے۔ 

شیئر: