Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں دسمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری

ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 23 فلوس کی کمی کی گئی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دسمبر کے لیے  پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کردیے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر جمعے سے ہوگا۔ پیٹرول کے نرخوں میں 7 سے 8 فلس جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 23 فلوس کی کمی کی گئی ہے۔
دسمبر  میں سپر  98 کی قیمت 7 فلس کمی کے بعد  2.96 درھم کردی گئی ہے جبکہ  نومبر میں قیمت 3.03  درھم تھی۔
پیٹرول  95 کی قیمت نومبر  میں  2.92 درہم تھی  دسمبر میں 7 فلس کم ہوکر 2.85 درھم ہوگئی ہے۔ 
پیٹرول پلس 91 کی قیمت میں 8 فلس کی کمی کی گئی نومبر میں اس کی قیمت 2.85 تھی دسمبر کے لیے  2.77 درپم کی گئی ہے۔
  ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 23 فلس کی کمی کی گئی ہے نومبر میں ڈیزل کی قیمت 3.42 درھم تھی  دسمبر میں اس کی قیمت  3.19 درھم کردی گئی۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: