Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں مارچ کے لیے پٹرول کے نرخ بڑھ گئے، ڈیزل سستا

فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ’نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا (فوٹو: گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات میں منگل 28 فروری کو مارچ 2023 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہوا ہے۔
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ’نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔‘
 پیٹرول سپر 98  مارچ میں 3.09 درہم فی لٹر ملے گا۔ فروری میں اس کی قیمت 3.05 درہم فی لٹر تھی۔
 سپیشل 95 جو فروری میں 2.93 درہم فی لٹر دستیاب تھا، اس کی نئی قیمت 2.97 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس 91 اضافے کے بعد اب 2.90 فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ فروری میں 2.86 درہم فی لٹر فروخت کیا جارہا تھا۔
 ڈیزل کی قمیت میں کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 3.14 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت فروری میں 3.38 درہم فی لٹر مقرر تھی۔

شیئر: