Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ریستوران مہنگے جبکہ دبئی میں سستے کیوں؟

مملکت میں دیگر اخراجات کی وجہ سے نرخ بڑھ جاتے ہیں (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں ریستوانوں کے مالک فیصل شاکر نے ریاض اور دبئی میں ریستورانوں کے نرخوں میں فرق کے اسباب بیان کردیے۔ 
المرصد کے خصوصی پروگرام ’ثمانیہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل شاکر نے دبئی اور ریاض کے ریستورانوں کے بل میں واضح فرق کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ
 ہمارے یہاں کسٹم کلیئرنس کی کارروائی کمپنیوں کی مدد سے کرائی جاتی ہے ہم یہ کام ازخود نہیں کرتے۔ اس وجہ سے کسٹم سے ریستوران تک سامان پہنچے پر اس کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔ 
 فیصل شاکر نے کہا کہ سعودی عرب میں کسٹم کلیئرنس کی لاگت اور دورانیہ خلیج کے ملکوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ 
فیصل شاکر نے کہا کہ دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح ہمارے یہاں بھی مجموعی لاگت پر 25 فیصد  منافع لیا جاتا ہے۔ 
فیصل شاکر نے بتایا کہ عالمی سطح پر عملے پر اخراجات 26 سے   28 فیصد تک آتے ہیں جبکہ ہمارے یہاں یہ شرح 40 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔
چونکہ کھانے پینے کی اشیا کی لاگت اور آپریشنل لاگت ہمارے یہاں زیادہ ہے اس وجہ سے ریستورانوں کے بل خلیج کے ملکوں کے مقابلے میں زیادہ رہتے ہیں۔ 

شیئر: