Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریا میں یونیڈو اجلاس کے دوران سعودی ترقیاتی فنڈ کا پویلین 

 صنعت اور کانکنی کے شعبے میں اپنی خدمات کا جائزہ پیش کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی فنڈ نے آسٹریا میں  اقوام متحدہ کے ادارے برائے صنعتی فروغ ’یونیڈو‘ کے اجلاس کے موقع پر سعودی پویلین میں شرکت کی ہے۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ نے پویلین میں ڈیجیٹل سکرین کی مدد سے صنعت اور کانکنی کے شعبے میں اپنی خدمات کا جائزہ پیش کیا۔ 
سعودی ترقیاتی فنڈ نے بتایا کہ’ دنیا کے مختلف ترقی پذیر ملکوں کے 16 ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کو 463.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے فنڈ فراہم کیے‘۔ 
 1975 میں  صنعت اور کانکنی کے شعبے میں منصوبوں اور پروگراموں کی مدد کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ 
اب تک سو سے زیادہ ترقی پذیر ملکوں کے 800 سے زیادہ ترقیاتی پروگراموں اور منصوبوں کو 20 ارب ڈالر کے فنڈز دیے گئے۔ 
یاد رہے کہ سعودی ترقیاتی فنڈ کے علاوہ وزارت صنعت و معدنیات، شاہ سلمان مرکز، سعودی محکمہ سیاحت اور سرکاری رابطہ سینٹر بھی پویلین میں اپنے سٹال قائم کیے ہوئے ہیں۔

شیئر: