Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کیا یہ ممکن ہے‘ چیتے کی سعودی ڈش ’کبسہ‘ کھانے کی وڈیو وائرل

ویڈیو میں سعودی نوجوان اور چیتا ایک ساتھ کبسہ کھاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ ایک چیتے کو ’عرب بریانی‘ (کبسہ)  کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سعودی روایات کے مطابق مقامی شہری ایک بڑے تھال میں سجا ہوا کھانا اجتماعی طور پر کھاتے ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق دسترخوان پر معروف عرب بریانی (کبسہ) موجود ہے۔ ویڈیو میں سعودی نوجوان اور چیتا ایک ساتھ کبسہ کھاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
چیتا جب تھال کے کسی حصے کا رخ کرتا ہے تو اس جگہ بیٹھے سعودی نوجوان اپنا ہاتھ روک لیتے ہیں اور وہ دیکھتے ہیں کہ وہ کیا اور کس طرح کھا رہا ہے۔ 
سوشل میڈیا پر سعودی صارفین نے ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے’ جنگلی حیاتیات کی افزائش کا سرکاری ادارہ گھروں اور پرائیویٹ گیسٹ ہاؤسز (استرحات) میں درندے پالنے پر پابندی لگائے ہوئے ہے۔ یہ سعودی قانون میں جرم ہے‘۔ 
 نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ درندے پالنے کی پابندی اور اس جرم پر مقررہ سزا کے بارے میں آگہی مہم بھی چلاتا رہتا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے’ درندے پالنے پر پابندی کے سخت قانون کے باوجود  مقامی نوجوانوں  نے قانون کی خلاف ورزی کے ساتھ اپنی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈالا ہے‘۔

شیئر: