Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرڈ فوجی افسران کو سزا، انجو کی انڈیا واپسی اور اربوں روپے کے فراڈ سمیت گذشتہ ہفتے پاکستان میں پڑھی جانے والی خبریں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں انجو کی انڈیا واپسی، لاہور میں 11 ارب کے فراڈ، ریٹائرڈ فوجی افسران کو سنائی جانے والی سزاؤں، پنجاب میں موسمِ سرما کی چھٹیاں اور ہنری کسنجر کی موت کے حوالے سے خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

انجو کی پاکستان سے انڈیا واپسی، بچوں کا ملنے سے انکار

سوشل میڈیا پر دوستی کر کے پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے شادی کرنے والی انڈین خاتون انجو واپس اپنے ملک پہنچ گئی ہیں جہاں ان کے بچوں نے اُن سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔
انجو رواں برس جولائی میں نصر اللہ سے شادی کرنے کے لیے خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچی تھیں۔ انہوں نے یہاں اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد اُن کا نام فاطمہ رکھا گیا تھا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق نصر اللہ سے شادی سے قبل انڈیا میں انجو اروند نامی شخص کی اہلیہ تھیں اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔
مزید پڑھیں

لاہور کے انویسٹر گلبرگ میں کمپنی کے دفتر پہنچے تو وہ بند تھا اور دفتر کے باہر ایک نوٹس چسپاں تھا (فوٹو: اردو نیوز)

’زیادہ منافع کا لالچ‘، لاہور میں 200 سے زائد شہری اربوں روپے گنوا بیٹھے

لاہور کے رہائشی ذوالفقار علی نے گھر میں موجود زیور اور گاڑی فروخت کی تاکہ وہ ایک نجی کمپنی میں سرمایہ کاری کر کے اپنی بیٹیوں کی شادی کر سکیں۔
انہوں نے گھر کے تمام افراد سے رقم جمع کی اور وقفے وقفے سے کمپنی میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی۔
ذوالفقار علی کو چند افراد نے بتایا تھا کہ ’پرائم زون ایل پی جی‘ نامی کمپنی انہیں ہر ماہ سات سے 14 فیصد تک منافع ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں

حیدر رضا مہدی کو 12 سال  قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ (فوٹو: رضا مہدی ٹوئٹر)

’بغاوت پر اکسانے کا الزام‘، دو ریٹائرڈ فوجی افسران کو قید کی سزا

پاکستان آرمی کے سابق افسران میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ اور کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو کورٹ مارشل کے تحت 14 اور 12 برس کی قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے سنیچر کو جاری بیان میں کہا کہ پاکستان آرمی ایکٹ 1952 اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزائیں سنائی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق عادل راجہ اور حیدر مہدی کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اُکسانے، جاسوسی اور قومی سلامتی کے لیے خطرے سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی بعض دفعات کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی۔
مزید پڑھیں

 چند روز قبل حکومت نے سموگ کے پیشِ نظر تمام تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

پنجاب میں جمعہ کی چھٹی ختم، موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

صوبہ پنجاب میں جمعرات کو ہلکی بارش سے فضا خوش گوار ہوگئی اور سموگ کے گہرے بادل چھٹ گئے۔
 گذشتہ ہفتے سموگ کی ابتر صورت حال کی وجہ سے پنجاب بھر میں جمعے کی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔
جمعرات 30 نومبر کو سموگ کی صورت حال پر نگراں وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں سرکاری حکام اور ماہرین کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوا۔
مزید پڑھیں

2019 میں ہنری کسنجر نے چین کا دورہ کیا تھا۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)

ہنری کسنجر نتھیا گلی میں تھے یا بیجنگ میں، دنیا کو خبر کیوں نہ ہو سکی؟

کچھ عالمی تنازعات کے محرک اور کچھ کے حل سے شہرت پانے والے امریکی سفارت کار اور نوبیل انعام یافتہ دانش ور ڈاکٹر ہنری کسنجر  100 سال کی عمر میں چل بسے۔
یوں تو ان کی سفارتی زندگی بے شمار عالمی  تنازعات کے تصفیوں اور بعض متنازع معاملات سے عبارت تھی۔ مگر پاکستان کے تناظر میں دو مواقع اور معاملات کی وجہ سے ان کا ذکر ہماری سفارتی، سیاسی اور صحافتی تاریخ میں تواتر سے ہوتا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے 10 جون 1977 کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ایٹمی معاملات پر امریکی دباؤ کا ذکر کیا تھا۔
مزید پڑھیں

یہ نیا نظام ان اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے لیے بنایا گیا ہے جو اپنے موبائل ڈیوائسز پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)

اوورسیز پاکستانی ٹیکس ادا کیے بغیر 4 ماہ تک موبائل کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟

اوورسیز پاکستانی اور غیرملکی شہری پاکستان آمد کے بعد چار مہینے تک اپنا موبائل بغیر کسی ٹیکس یا ڈیوٹی کے رجسڑڈ کروا کے استعمال کر سکتے ہیں۔
جمعرات کو ایکس پر پاکستان ٹیلی کمیونکشین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’پاکستان آنے والے اورسیز پاکستانی اور غیر ملکی شہری ہر دفعہ اپنی پاکستان آمد کی تاریخ سے 120 دنوں کے لیے اپنا ذاتی فون بغیر کسی ٹیکس /ڈیوٹی کے رجسٹرڈ کر وا کے استعمال کرسکتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں

شیئر: