جدہ .... نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ عبداللہ بن بندربن عبدالعزیز نے جدہ میں ” اسوہ“ میلے کا افتتاح کر دیا۔محکمہ تفریحات نے اس کا اہتمام فلاحی انجمن مسک کے تعاون سے کیا ہے ۔ میلے میں دسیوں تاریخی ، دینی اور ثقافتی پروگرام کئے جا رہے ہیں ۔ نائب گورنر نے ”النبی المعلم “ اسٹال دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا ۔ عرب سائنسداں الحسن ابن ا لھیثم سے متعلق اسٹال گئے ، لیزر شو دیکھا ۔ انہیں اس موقع پر سعودی نوجوانوں کی خدمات سے بھی متعارف کرایاگیا۔میلے کا مقصد مسلمانوں کو ان کے شاندارماضی سے آگاہ کرنا اور پرانی باتیں نئے انداز میں نئی نسل تک منتقل کرنا ہے ۔