رفحا میں عجیب و غریب شکل کی چٹانیں اور تاریخی حجری نوادر
رفحا میں عجیب و غریب شکل کی چٹانیں اور تاریخی حجری نوادر
اتوار 3 دسمبر 2023 5:18
عجیب وغریب شکل کی چٹانیں ہزاروں سال کی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی رفحا کمشنری کے مغرب میں عجیب و غریب شکل کی چٹانیں اور تاریخی حجری نوادر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رفحا کمشنری میں آثار قدیمہ کے ماہر عبدالرحمن التویجری نے بتایا عجیب و غریب شکلوں والی چٹانیں اور تاریخی حجری نوادر رفحا کمشنری کے مغربی مقام ’السھلہ‘ میں واقع ہیں۔ السھلہ رفحاء سے 60 کلو میٹر دور مغرب میں واقع ہے۔
عبدالرحمن التویجری نے بتایا کہ ’السھلہ میں عجیب وغریب شکل کی چٹانیں ہزاروں سال کی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں‘۔
’ایسا لگتا ہے ’یہ علاقہ وادیوں کی گزر گاہ یا پانی سے بھری ہوئی بڑی جھیل رہا ہوگا‘۔
آثار قدیمہ کے ماہر کا کہنا ہے کہ السھلہ میں حجری قطاعات مختلف سائز کے ہیں۔ چھوٹے اور بڑے بھی ہیں۔ ان کی شکلیں بھی ایک جیسی نہیں۔ ایسا لگتا ہے یہ ہزاروں سال پرانے ہیں۔