ممبئی .... بالی وڈ کے راک ا سٹار رنبیر کپور ابھی شادی نہیں کررہے۔ ایسا کہا جارہا تھا کہ رنبیر کپور شادی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے وہ اپنی ماں نیتو کپور کے ساتھ شادی کے سلسلے میں لڑکی سے ملاقات کےلئے لندن بھی گئے تھے اور وہاں لڑکی اور اس کے خاندان سے ملاقات کی تھی لیکن انہوں نے لڑکی کے والدین سے صاف طور پر کہہ دیاہے کہ ابھی ان کی مکمل توجہ اپنے کیریئر پر ہے اور شادی کےلئے ابھی ان کے پاس وقت نہیں ۔ رنبیر مکمل طور اپنی فلموں میں مصروف ہیں۔ ان کی فلم’ ’جگا جاسوس“ ریلیز ہونے کےلئے تیار ہے اور وہ سنجے دت کی سوانح میں بھی کام کر رہے ہیںجس کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ایان مکھرجی کی ’ڈریگن‘ انوراگ باسو کی کشور کمار پر بننے والی بایوپک اور کرن جوہر کی ڈائریکشن میں بننے والی اگلی فلم بھی شامل ہے۔