Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی سطح پر کھجوروں کی سالانہ پیداوار 97 ملین ٹن، برآمدت 2.3 ارب ڈالر

کھجوروں کی زیادہ پیداوار مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ہو رہی ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمن الفضلی نے کہا ہے کہ’ دنیا بھر میں 1.5 ملین ہیکٹر پر 200 ملین سے زیادہ کھجوروں کے درخت ہیں۔ ان سے سالانہ 97 ملین ٹن کھجوریں پیدا ہورہی ہیں۔ بیشتر کا تعلق مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے ہے۔‘
  بدھ کو ریاض میں کھجوروں کی بین الاقوامی کونسل کے تیسرے سیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’دنیا بھر میں چالیس ممالک سالانہ 2.3 ارب ڈالر کی 1.8 ملین ٹن کھجوریں برآمد کررہے ہیں۔‘
انجینیئرعبدالرحمن الفضلی نے کہا کہ ’کھجوروں کا شعبہ زبردست اقتصادیِ، سماجی اور ثقافتی اہمیت کا حامل ہے۔ پائیدار زرعی فروغ اور خوراک کے سلسلے میں خود کفالیت کے حوالے سے کھجور اہم زرعی پیداوار ہے۔‘
سعودی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت کا کہنا تھا کہ ’کھجور انڈسٹری دنیا کی اہم صنعتوں میں شمار ہوتی ہی۔ خوراک، چارے، ادویہ، تزئین و آرائش اور تعمیراتی مواد فراہم کررہی ہیں۔‘ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب کھجوروں کی بین الاقوامی کونسل کے قیام اور2011، 2013، 2019ِ اور 2021 میں مختلف حوالوں سے اجلاسوں کی میزبانی اور تائید و حمایت کرتا رہے گا۔‘
’سعودی عرب کونسل کے لیے سالانہ چار ملین ڈالر کا بجٹ فراہم کررہا ہے اور اس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔‘ 
سعودی وزیر نے کہا کہ ’اقوام متحدہ کے ماتحت خوراک تنظیم فاؤ نے سعودی عرب کی تجویز پر2027 کو کھجوروں کے عالمی سال کے طور پر منانے کی منظوری دی ہے۔‘

شیئر: