Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ جہاں روزانہ چالیس لاکھ ریال کی کھجور فروخت ہوتی ہے 

اس وقت انواع و اقسام کی کھجوریں مارکیٹ میں موجود ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے القصیم ریجن کی کمشنری البکیریہ کی کھجور مارکیٹ کے ایک دکاندار نے کھجوروں کی یومیہ فروخت اور سب سے زیادہ طلب کی جانے والی کھجور کے حوالے سے بتایا ہے۔ 
الاخباریہ کے مطابق البکیریہ کی کھجور مارکیٹ میں ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ ’کھجور مارکیٹ میں روزانہ چالیس لاکھ ریال کی کھجور فروخت ہورہی ہے‘۔  
’ ان دنوں گاہکوں کی بھرمار ہے۔ انواع و اقسام کی کھجوریں مارکیٹ میں موجود ہیں‘۔  
دکاندار نے بتایا کہ ’مارکیٹ میں کھجوروں کے 20 ٹریک ہیں۔ ہر ٹریک پر 3 لاکھ ریال مالیت کی کھجوریں فروخت ہوجاتی ہیں۔ یومیہ سیل 40 لاکھ ریال تک پہنچ جاتی ہے‘۔ 
’کھجور مارکیٹ روزانہ صبح سات بجے کھلتی ہے اور رات نو بجے تک کاروبار جاری رہتا ہے‘۔ 
دکاندار کا کہنا تھا کہ ’مارکیٹ میں سب سے زیادہ ’سرخ گیلکسی‘ نامی کھجور فروخت ہورہی ہے‘۔ 

شیئر: