Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور جوزف بوریل کا رابطہ، غزہ میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال

موجودہ بحران کے انسانی سطح پر ہونے والے اثرات پر بھی بات چیت کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی  پالیسی جوزف بوریل نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال میں پیش رفت اور غزہ میں فوری جنگ بندی کےلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے موجودہ بحران بالخصوص انسانی سطح پر ہونے والے اس کے اثرات پر بھی بات چیت کی۔
اس سے قبل وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے ملاقات کی ہے۔
 شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں مزید قتل عام کے خاتمے اور جنگ میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے ریپبلکن سیاستدان کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امداد کی محفوظ ترسیل کے لیے محفوظ راہداریاں انسانی بنیادوں پر بنائی جائیں۔

شیئر: